Advertisement

عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس چاچی کا رونا دھونا روز ثابت کر رہا ہے کہ مریم نواز کا بیانیہ سرچڑھ کے بول رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گلگت سے اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ تک صرف ایک آواز ہے۔”ووٹ کو عزت دو”اور عزت لو اس کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے ہمیں سلیکڈڈ شخص منظور نہیں اور عوام کے سامنے اس حکومت کے جانے کے بعد بات ہوگی۔

عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ فردوس چاچی عمران خان نے اداروں کو نہیں اپنی لڑکھڑاتی حکومت کو مضبوط کرنے کی ناکام کوشش کی۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سلیکڈڈ وزیراعظم کب تک دوسرے کے کندھے استعمال کرتے رہیں گے،عمران خان پہلے گھر جائیں پھر آگے بات ہوگی اب بات صرف عوام کے ساتھ ہوگی جبکہ عوام کے سامنے ہوگی اور آئین کے مطابق ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version