Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی

Now Reading:

آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی

سابق صدر آصف علی ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، 30 نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

یوسف رضا گیلانی نے بتا یا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔

یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا ہے کہ آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سےخطاب کریں گے۔

Advertisement

واضح رہےکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کر رہی ہے، کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں، ہمیں پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، وفاقی حکومت نے ملتان میں کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر