Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہی ہڈیوں کے فریکچر کے لیے بھی انتہائی مفید

Now Reading:

دہی ہڈیوں کے فریکچر کے لیے بھی انتہائی مفید

دہی کی افادیت سے متعلق نئی ریسرچ آگئی، جس کے مطابق اس میں بعض بیکٹیریا دریافت ہوئے ہیں جو نہ صرف ہڈیوں کے فریکچر کو تیزی سے مندمل کرتے ہیں بلکہ آپریشن کے بعد انفیکشن اور پیچیدگیوں کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

تجرباتی طور پر دہی سے اخذ کردہ ایک قسم کے جرثومے کو الگ کرکے جب ٹوٹی ہڈیوں کی جراحی میں استعمال کیا گیا تو اس سے بہت فائدہ ہوا کیونکہ زخم تیزی سے بھرا اور انفیکشن میں کمی واقع ہوئی۔

فریکچر اور ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں فوری آپریشن کرکے دھاتی پلیٹ، پیوند اور یہاں تک کہ نٹ بولٹ بھی لگائے جاتے ہیں کیونکہ ہڈیوں کو جوڑنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اس طرح ہڈیاں ازخود جڑکرایک ہوجاتی ہیں۔

 اب دہی میں موجود بیکٹیریا اس کام کو آسان بناسکتی ہے۔ چین کے ماہرین نے یہ بیکٹیریئم دریافت کیا ہے۔چینی شہر ووہان میں واقع ہیوبائی یونیورسٹی کے پروفیسر لائی ٹان اور ان کے ساتھیوں نے دہی سے ایک خردنامیہ لیکٹوبیکیلس کیسی آئی نکالا اور اسے ٹوٹی ہڈیوں پر براہِ راست یا پیوند کے ذریعے لگایا ۔

 یہ بیکٹیریئم جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بہتر بنات ہیں، ٹشو (بافتوں) کو دوبارہ اگاتے ہیں اور اینٹی بیکٹیریئل اجزا خارج کرتے ہیں۔ اس طرح زخم کے بگڑنے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

تجرباتی طور پر سائنسدانوں نے چوہوں کی شکستہ ہڈیوں پر ٹائٹانیئم کے پیوند لگائے ان میں سے تین چوہوں کی پلیٹ پر مردہ لیکٹوبیکیلس کیسی آئی، کا لیپ کیا گیا تھا جبکہ بقیہ تین امپلانٹس پر بیکٹیریئم نہیں لگایا گیا۔

اس کے چار ہفتوں بعد بیکٹیریا والے پیوند کے حامل چوہوں کی ہڈیوں کی بافت اور خود ہڈی کی کثافت (ڈینسٹی) میں 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر چوہوں میں یہ شرح نصف تھا۔

واضح رہے کہ ہڈیوں کے ٹشو میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ فریکچر بہتر ہورہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہڈیوں کے علاج میں عام طور پر ہونے والےانفیکشن کو بھی دہی کا بیکٹیریا کم کرسکتا ہے اور اس کے بہت زبردست نتائج سامنے آئے ہیں۔ لیکن بعض شواہد ملے ہیں کہ یہ بیکٹیریا بہت سے امراض میں بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر