Advertisement

گلوکار عالمگیر کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر نے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں

گلوکار عالمگیر کے انتقال کی غلط خبریں سوشل میڈیا وائرل

پاکستان کے نامور گلوکارعالمگیر کے انتقال کی غلط خبریں سوشل میڈیا پر...

گلوکار عالمگیر نے بتایا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔

Advertisement

لیجنڈ گلوکار نے مداحوں کی دعاؤں اور بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ عالمگیر میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریبا ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ  کئی سال سے ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے انہیں ایک دہائی قبل ہی گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر انہیں ان کے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

یاد رہے کہ عالمگیر بیماری کے باعث ڈیڑھ دہائی قبل ہی امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے اور ان کے ڈائلاسز سمیت دیگر علاج وہیں پر ہو رہا تھا۔

ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمگیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ سنیما گھروں میں نمائش ہونے والی ندیم اور شبنم کی سپر ہٹ فلم ’آئینہ‘ کے لیے گیت گائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version