Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ایک اور ترک ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا

Now Reading:

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ایک اور ترک ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے ڈرامہ سیریل “يونس امرہ”  کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنے اور اسے دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں

ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے...

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ وزیراعظم ارطغرل غازی کے بعد ڈرامہ سیریل “يونس امرہ”  کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنا چاہتے ہیں

Advertisement

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ڈرامہ اور نشر کرنے کو کہا تھا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ ترکی کا ایک اور معروف ڈراما ’یونس امرے‘ بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’یونس امرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی خوائش ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو بھی کوئی بھی نجی ٹی وی چینل اردو میں نشر کرے۔

یاد رہے کہ یونس امرے کو ترکوں کے صوفی شاعر اور اہم ادبی اوائلی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو بھی پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔

Advertisement

یونس امرہ کون ہیں؟

یونس امرہ (1320-1238) ترک زبان کے مشہور صوفی شاعر تھے جو 13ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ میں، جس کا بیشتر حصہ دور حاضر کا ترکی کہلاتا ہے، رہائش پذیر رہے۔

Advertisement

یونس امرہ کی زندگی کے بارے میں بہت سی مصدقہ معلومات تو تاریخ کے اوراق میں گم ہو کر رہ گئیں لیکن ان کی زندگی کے بہت سے قصے آج بھی ترک لوک داستانوں کا اہم حصہ ہیں جنھیں بہت شوق سے پڑھا،سنا اور گایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر