واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو بہت کم صارفین جانتے ہیں
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن ہے، جو لوگوں...
کرپٹو کر نسی پر عائد پابندی کے خلا ف قانو نی راستہ اپنانے والے ذہین اور نوجوان نسل کے مقبول رئیلٹی شو اینکر وقار ذکا کی محنت ایک بار پھر رنگ لے آئی اور اب پاکستان میں پہلی مرتبہ ای اسپورٹس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی موومنٹ آف پاکستان کے بانی اور سر گرم رکن وقار ذکا جوکہ نامور یو ٹیوبر، اینکر، اور سماجی کارکن بھی ہیں نے بتا یا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای اسپورٹس نیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وقارذکا کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے جوکہ ایک مثبت اقدام ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور رئیلٹی شو ہوسٹ وقار نے اس سلسلے میں مزید بتا یا کہ وہ ای اسپورٹس کے انعقاد کے لئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کے دوران با ت چیت بھی کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرنے اس موقع پر وقار ذکا کی ٹیکنالوجی کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف بھی کی۔
وفاقی وزیر نے وقار ذکا سے دوران ملاقات کہا کہ ای اسپورٹس کا ایونٹ اگلے سال مارچ میں منعقد کیا جائے گا کیونکہ گیمنگ انڈسٹری ایک منافع بخش فیلڈ ہے، پاکستان میں اس کی سالانہ 20 فیصد گروتھ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News