وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ایف آئی اے کے خط پر اجازت دی۔ شہباز شریف اور حمزہ سے اینٹی کرپشن ونگ کی 4 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تفتیش کے لیے گزشتہ روز خط لکھا تھا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی۔
اسکے بعد 8 دسمبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
