فریال محمود کی ایک اور رقص ویڈیو وائرل ہو گئی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود کی ایک اور رقص ویڈیو...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کی شادی کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہیں ہیں کہ انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی دانیال راحیل اور فریال محمود کی نئی پوسٹس سے ان کی علیحدگی کے حوالے سے زیرگردش افواہوں کی تردید ہوگئی ہے۔
شادی کے 7 ماہبعد فریال اور دانیال کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
تاہم دانیال راحیل نے اہلیہ فریال محمود کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر کے تمام افواہوں کو رد کردیا۔

دانیال راحیل کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
دانیال راحیل کی جانب سے پوسٹ ک جانے والی تصویر کی کیپشن میں انہوں نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ’سالگرہ مبارک بیوٹی فل‘۔
دوسری جانب اداکارہ فریال محمود نے بھی یہ تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News