Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلق پر اداکار فیروز خان نے حقیقت بتادی

Now Reading:

اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلق پر اداکار فیروز خان نے حقیقت بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق اداکار فیروز خان اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلق پر حقیقت بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے اس حوالے سے تمام لوگوں کو بتایا کہ اہلخانہ کے معاملے پر خاموشی برقرار رکھوں گا۔

مزید پڑھیں

کیا فیروز خان اورعلیزے کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے...

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

Advertisement

فیروز خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے کبھی اپنے اہلخانہ اور خاندان کے معاملات پر کوئی بات نہیں کی اور میں اس پر اپنی خاموشی برقرار رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز مناسب ذرائع سے سامنے آنی چاہیے لیکن میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہوں گا کہ تھوڑے سے پیسوں کے لیے اپنا دین ایمان نہ بیچیں۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ  کسی کے بارے میں جانتے نہیں ہیں، کچھ ہزار ویوز کے لیے کسی کی زندگی کو کیا بیچنا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جان لیں کہ جو لوگ خاموش رہتے ہیں، وہ جواب دینا پسند نہیں کرتے لیکن وہ کمزور نہیں ہیں

اس سے قبل یہ خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

تاہم اس حوالے سے کچھ حقائق نہیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ایسی کڑیاں جوڑ کے یہ بات سامنے رکھی تھی کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔

فیروز خان کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر اداکار کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی تھی اور صارفین ان کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دے رہے تھے تاہم اب اداکار نے کہہ دیا کہ انہوں نے کبھی پہلے اپنے خاندان کی بات نہیں نا اب کریں گے۔

یادرہے کہ حمیرا  نامی خاتون نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہیں‘‘

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

ایک اور صارفین نے اس موضوع پر کہا تھا کہ فیروز خان کی مبینہ علیحدگی کیلئے ہانیہ عامرکو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مطابق فیروز خان اور علیزے سلطان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ رضامندی سے کیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں یہ بھی خبریں سامنے آرہیں کہ دونوں کچھ وقت سے ساتھ بھی نہیں ہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان دوریاں بھی دیکھی گئی ہیں۔

دو سال قبل فیروز خان اور علیزے سلطان شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے تھے  اور ان کا ایک بیٹا بھی ہیں۔

دوسری جانب اداکار کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز بھی ہیں۔

علاوہ ازیں اداکار فیروز خان عارضی طور پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔

 اداکار فیروز خان نے پاکستانی فلم ’’ زندہ گی کتنی حسین ہے ‘‘ میں اداکاری کی ہے جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان نے ’’ خانی ‘‘ ، ’عشقیہ‘ اور ‘رومیو ویڈس ہیئر’ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 اداکار فیروز خان نے شوبزانڈسٹری کو دین کے خاطر خیر باد کہہ دیا تھا۔

Advertisement

 فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

فروز خان نے ٹوئٹر پراسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

Advertisement

یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

 فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا تھا، جس پر ان کے مداحوں نے پریشانی کا اظہار بھی کیا تھا۔

Advertisement

فیروز خان نے ٹوئٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کی زندگی کا مقصد مذہب کی تعلیم پھیلانا ہے۔

اداکار نےٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔

Advertisement

فیروز خان نے یہ بھی کہا  تھاکہ میں جانتا ہوں کہ ان کے مداح جواب کے منتظر تھے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میری سب سے گزارش ہے کہ سب لوگ میرے لیے دعا کریں۔

فیروز خان نے ایک انڑویو میں اپنی بہنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر ان کی بہنوں حمیمہ اور دعا ملک کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ان کے پاس ہوتا یا ان سے پوچھا جاتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے نہیں دیتے۔

Advertisement

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا  تھا کہ کسہی کی ذاتی زندگی پر ان کا کوئی اختیار نہیں اور ان کی بہنیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی ہیں لہزا وہ انہیں منع نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے بے شمار ڈراموں میں اداکاری کی اور پاکستان انڈسٹری کی کچھ فلمیں بھی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
تمنا بھاٹیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد گرل فرینڈ سے بریک اپ کر لیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا اعتراف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر