کاون ہاتھی اپنی نئی منزل کمبوڈیا پہنچ گیا
کاون ہاتھی اپنی نئی منزل کمبوڈیا پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق...
دنیا کا ’تنہا ترین‘ ہاتھی کاون پاکستان سے اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اسے وہاں اپنا نیا دوست بھی مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےچڑیا گھر سے رہائی حاصل کرنے کے بعد کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں کاون کو ایک دوسرے ہاتھی کے ساتھ سونڈ سے سلام کرتے دیکھا گیا ہے۔
کاون نے اپنی زندگی کے 35 سال اسلام آباد کے چڑیا گھر میں گزارے ، جہاں انتظامات غیرمعیاری تھے اور سال 2012 میں اپنی دوست ہتھنی کے مرنے کے بعد سے کاون شدید اکیلے پن کا شکار رہا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمبودڈیا میں اسے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختص علاقے میں رکھا جائے گا ، جہاں وہ کھلی فضا میں دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ آزادانہ گھوم پھر سکے گا۔
کمبوڈیا جانے کے بعد شئیر کی گئی کاون کی تصویر میں دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے کہ کاون کی 35 سال کی تنہائی اب ختم ہوگئی ہے اور اُسے اپنے نئے گھرمیں ایک نیا دوست مل گیا ہے جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی خوشی سے بسر کرنے والا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News