نیمل خاورعباسی کی ڈانس ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نیمل خاور کی تصاویر نے مداحوں کا دل جیت لیا۔
گزشتہ دنوں نیمل خاور کی بہن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نیمل خاور کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی گئی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اپنی بہن فضا خاور کی شادی پر توجہ کا مرکز بنی رہی۔
بارات کی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ حمزہ اور نیمل تقریب کی جان بنے رہے۔
نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی عبداللہ خان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی۔
دوسری جانب مہندی، ڈھولکی اور دیگر تقریبات میں حمزہ عباسی تو دکھائی نہ دیے لیکن بارات میں حمزہ عباسی اور نیمل ساتھ ساتھ دکھائی دیے۔
اس سے قبل نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کو دعائیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ بارات میں نیمل نے ڈیزائنر نومی انصاری انگوری لباس زیب تن کیا جبکہ حمزہ عباسی نے کالی قمیص شلوار اور چادر پہنی ہوئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News