رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد ٹاون، بلدیہ ٹاون ، اورنگی ٹاون، کورنگی ٹاون اور لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے علاقوں میں گلیوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے یہ بھی کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کیے جانے والے آپریشن میں رینجرزکا موٹرسائیکل اسکواڈ اور النسا ریپڈ ایکشن فورس بھی شریک ہے۔
ترجمان سندھ رینجرزنےمزید کہا کہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے ایک عدد رائفل جی تھی ، ایک عدد رائفل ،7ایم ایم ، ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل سمیت موبائل فون برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News