کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے باعث کراچی کے ضلع شرقی میں بھی دو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تفصٰلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی ، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں گلشن اقبال اور جمشید ٹاون کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری کردیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون آج رات بارہ بجے سے 31دسمبر 2020تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ سب ڈویژن گلشن اقبال میں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری،ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5،پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون میں سب ڈویژن جمشید ٹاون میں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی،محمود آباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس ، جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات شامل ہیں
نوٹیفکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ ڈاون کے دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News