Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی بریگیڈیئر سید کوثر حسین(ر)کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے۔

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کی جانب سے اٹک،میانوالی اور خوشاب میں نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

بیسٹ وے سیمنٹ گروپ نے کہا کہ ہمارے گروپ نے اٹک،میانوالی اور خوشاب میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے اپلائی کررکھا ہے،این او سی کے منتظر ہیں۔

بیسٹ وے سیمنٹ گروپ نے یہ بھی کہا کہ ہمارگروپ این اوسی ملتے ہی سیمنٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری کرے گا۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کو  سرمایہ کاری کے حوالے سے ون ونڈو کی سہولت دی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت  نے کہا کہ صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے عمل کو تیز کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو ٹائم لائن کے اندر این او سی کے اجراء کا پابند بنایا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کی اٹک،خوشاب اور میانوالی میں سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری خیر مقدم کرتے ہیں، صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے پانچ این او سی جاری ہوچکے،مزید پانچ این او سی جلد جاری ہوں گے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ این او سی حاصل کرنے والی کمپنیوں کو 6 ماہ کے اندر پلانٹ لگانے کا بھی پابند بنایا جائے گا جبکہ ان علاقوں میں بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کوسیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات،ڈی جی معدنیات،بیسٹ وے گروپ کے ارشاد علی،ضیغم عباس اور کرنل ثاقب ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر