Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ و ماڈل روبیا چوہدری نے طلاق لے لی

Now Reading:

اداکارہ و ماڈل روبیا چوہدری نے طلاق لے لی

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل روبیا چوہدری نے اپنے شوہر موسیقار میکال حسن سے طلاق لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روبیا چوہدری نے طلاق لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب ازدواجی زندگی میں رہنے سے علیحدہ ہوجانا بہترہے۔

اس حوالے سے روبیا چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں اپنی طلاق کے بارے میں کی ہے۔

مزید پڑھیں

کیا فیروز خان اورعلیزے کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے...

Advertisement

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرروبیا چوہدری کی جانب سے پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے چند سال قبل شادی کی تھی اور اب طلاق لے لی ہے۔

یاد رہےت کہ روبیا چوہدری نے 2016 میں موسیقار میکال حسن کے ساتھ شادی کی تھی۔

ان دونوں نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھا اور کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی شوبز فنکاروں کے درمیان علیحدگی کی یہ تیسری خبرہے۔

اس سے قبل فرحان سعید، عروہ حسین اور فیروز خان اور علیزہ فاطمہ کے درمیان طلاق کی خبر منظر عام پر آئی تھی تاہم ان دونوں جوڑیوں نے ابھی تک اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

 

Advertisement

ماڈل اور اداکارہ نے کہا کہ میں کبھی اپنی نجی زندگی کو لوگوں کے سامنے نہیں لائی۔

لیکن اب میں تمام لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ طلاق کا مطلب ہمیشہ غم یا کسی رشتے کی موت ہوجانا نہیں ہوتا بلکہ طلاق کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ لوگ کہیں ’ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی‘۔

روبیا چوہدری نے مزید کہا میں اپنی طلاق کے حوالے سے کوئی بھی خبرشیئر نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ان سینکڑوں، ہزاروں خواتین کے بارے میں ہے جنہیں باورکروایا جاتا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں شرمندگی محسوس کرنی چاہیئے۔

طلاق یافتہ خواتین کو بار بار یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ ان کی شادی شدہ زندگی کامیاب نہیں ہوئی جس کی وجہ وہ خود ہیں۔

حد تا کہ یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ انہیں ایک مکمل بیوی بننے کے لیے خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب طلاق کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ طلاق کا ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بچی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی یا زندگی اورمحبت کو دوسرا موقع دینا بھی۔

Advertisement

روبیا چوہدری نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اب بنیادی طور پر میں الحمداللہ کہنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ روبیا چوہدری نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا’’کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بیکار کی باتوں میں، کہیں بیت نہ جائے رینا۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام کھلاڑی میرے بھائی ہیں؛ اداکارہ نازش جہانگیر
سلمان خان کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، اداکارہ زرین خان
پنکج ترپاٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر