ہانیہ عامر نے ایک نیا مشورہ دے دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر وقت خبروں میں رہنی والی اداکارہ ہانیہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شہیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ عامر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ہے وہ کسی جھولے میں بیٹھی ہوئی ہیں اور اور اُن کے چہرے پر سورج کی شعائیں پڑ رہی ہیں جس میں وہ مزید خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ انسٹا صارفین کی جانب سے ہانیہ کی اس تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔
مداحوں کا اداکارہ کے بارت میں کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اس ’ سَن کِسڈ سیلفی‘ میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کی جانب سے کمنٹ باکس میں پوچھا گیا ہے کہ ’اُن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے یوزر نیم کے پیچھے کیا کہانی ہے۔‘
جبکہ ایک انسٹا صارف کا کہنا تھا کہ ’ ہانیہ عامر کو اتنا خوبصورت نظر آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘
ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یوزر نام ’ہانیہ ہی ہی آفیشیل‘ ہےجس سے متعلق مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ہانیہ نے اپنے نام کے ساتھ ہی ہی کیوں لگایا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر تنقیدی کمنٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی بار اپنی پریشانی کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News