Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دسمبر کا آغاز ، دنیا بھر میں کرسمس بازار سجنا شروع

Now Reading:

دسمبر کا آغاز ، دنیا بھر میں کرسمس بازار سجنا شروع

دنیا بھر میں منایا جانے والا کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشیاں تو لاتا ہے لیکن اس کے تجارتی فائدے بھی ہیں۔

بچوں کی کتابیں، خصوصی تحائف،کرسمس ٹری، کرسمس کارڈز اور دلفریب سجاوٹیں جگہ جگہ فروخت ہوتی ہیں اور ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے۔

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی کرسمس کو منانے کےلئے بازار بھی سج گئے ہیں اور شاپنگ عروج پر ہے ۔

مغربی ممالک خاص طور پر یورپ کے رنگا رنگ کرسمس بازار دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

Advertisement

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں کرسمس بازار سجنا شروع ہو جاتے ہیں جہاں کرسمس سے متعلق اشیا کے علاوہ مختلف روایتی چیزوں کے سٹال لگائے جاتے ہیں۔

یہ بازار ہر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سجائے جاتے ہیں جو مقامی افراد کی تفریح کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

اکثر سٹالز پر کرسمس سے متعلق سجاوٹی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔

کرسمس بازار میں کھانے پینے کی اشیا کے بھی مختلف سٹالز لگائے جاتے ہیں۔

کرسمس بازار سجنے سے یورپ بھر میں جشن کا سما ں ہوتا ہے تاہم کرسمس بازار میں عموماً اشیا سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔

Advertisement

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کرسمس سے پہلے ہی سینٹا کلاز کا شدت سے انتظار شروع ہو جاتا ہے جو بچوں کے لیے تحائف لے کر آتا ہے۔

یورپ کے مخلتف شاپنگ مالز میں بھی کرسمس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

 کرسمس کے موقع پر ضیافتی روایتی کھانے دنیا کے مختلف علاقوں میں جداگانہ ہیں لیکن ایک چيز ہر ملک اور ہر جگہ یکساں ہے اور وہ کرسمس کیک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر