Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر ظفر اللہ خان جمالی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، شبلی فراز 

Now Reading:

میر ظفر اللہ خان جمالی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، شبلی فراز 

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی سینئر سیاستدان تھے ‘ان کی رحلت سے  پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی نہایت عمدہ اور شریف النفس انسان تھے،وضع داری ان کی شخصیت کا خاصہ تھی اور ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

Advertisement

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گائوں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے ۔

ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

میر ظفر اللہ جمالی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے، وہ 2002ء سے 2004ء تک اس عہدے پر رہے۔ انہوں نے تقریباً 55 برس قبل سیاسی کیرئیر کا آغاز تھا، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

میر ظفر اللہ جمالی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلزپارٹی کی حمایتی کی حیثیت سے کیا بعدازاں وہ مسلم لیگ نواز میں شامل ہوگئے تھے، وہ دو مرتبہ بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ بھی رہے، انہوں نے 1999ء میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اور شریف خاندان کی جلاوطنی کے بعد مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد
سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مریم نواز
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے اندرون سندھ دورے سے بھی جرائم نہیں رُک سکے
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا
اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کب ہوگا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر