Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرد حضرات کے جوتوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حقیقت جانئیے

Now Reading:

مرد حضرات کے جوتوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حقیقت جانئیے

آج کل کے اس جدید دور میں ناصرف خواتین کا فیشن بلکہ مردوں کے فیشن میں بھی بے حد تبدیلی آئی ہے۔

کپڑے ہوں یا جوتے، بالوں کا ہئیر اسٹائل ہو یا کوئی اور فیشن لڑکے کسی سے پیچھے نہیں۔

تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم استعمال کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں ان کا مقصد، فائدہ یا نقصان کے بارے میں علم نہیں ہوتا۔

بات کریں اگر جوتوں کی تو مرد حضرات کو نئے اور منفرد قسم کے جوتے پہننے کا بے حد شوق ہوتا ہے، کئی سال پرانا فیشن تھا جب لڑکے اور مرد ایسے جوتے پہنتے تھے جن میں سوراخ ہو۔ لیکن کیا یہ سوراخ صرف فیشن کی حد تک جوتوں پر بنائے گئے تھے؟

Advertisement

اس کا جواب ہے ہرگز نہیں! ان جوتوں کا نام بروگ ہے، جو کہ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں پہلی بار تیار کیے گئے تھے، آئرش لفظ بروگ کا مطلب ہی سخت اور مضبوط ہے۔

یہ جوتے دراصل ان لوگوں کے لئے ایجاد کیے گئے تھے جن کا کام گھر یا آفس سے باہر ہوتا ہے۔

یعنی انجینئر یا محنت کش وغیرہ، عام جوتے ایسے محنت والے کاموں میں پھٹ جاتے ہیں، اسی لیے ایسے افراد کے لیے ان جوتوں کی ایجاد ہوئی۔

تاہم ان جوتوں میں سوراخ اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ اگر کام کے دوران آپ کسی پانی والی جگہ میں ہیں اور پاؤں پانی میں ہے تو ان سوراخوں کے ذریعے پانی جوتوں میں جمع ہونے کے بجائے باہر نکل جاتا ہے اور یوں آپ کے پاؤں محفوظ رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر