Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کی منصوبہ ہے، اسد قیصر

Now Reading:

سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کی منصوبہ ہے، اسد قیصر
اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کی منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت خیبرپختوخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کی خصوصی، وفاقی اور صوبائی وزراء میں پرویز خٹک، اسد عمر، علی آمین گنڈا پور تیمور سلیم جگڑہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرِ صدارت اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کمیٹی میں علی آمین گنڈا پور، اسد عمر فیصل واڈا، مراد سعید  تیمور سلیم جگڑہ اے سی ایس کے پی شامل ہونگی۔

کمیٹی میں سی پیک کے تحت جاری تمام منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئندہ کا لائحہ پر غور خوض کیا گیا جبکہ کمیٹی چشمہ رائٹ بینک کنال اور چک درہ ہائی وے اور ڈی آئی خان موٹر وے پر کام کو مانیٹر کرے گی۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے متعلقہ محکموں ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلدی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے، سی پیک ہی ایک منصوبہ ہے جس کے ذریعے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر