Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم اور فیملی حامیزہ کو ہراساں نہ کرے، عدالت

Now Reading:

بابر اعظم اور فیملی حامیزہ کو ہراساں نہ کرے، عدالت

لاہور کی مقامی عدالت نے قومی ٹیم کے کپتان اور اس وقت دنیا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون (حامیزہ) کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا کی عدالت میں ہوئی۔

متاثرہ خاتون ( حامیزہ) کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بابراعظم کے خلاف الزامات کا کیس دائر کرنے کے بعد ان کے والد، بھائیوں اور پولیس کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عدالت نے قومی کرکٹر بابر اعظم اور ان کی فیملی کو خاتون حامیزہ  کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ چند روز قبل لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نامی ایک خاتون نے بابر  اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

پریس کا نفرنس کے دوران حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے

خاتون نے الزامات عا ئد کر تے ہو ئے کہا کہ قومی کرکٹر بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے ایک ہی ساتھ بڑے ہوئے، وہ میرا اسکول فیلو تھا ،جس کی وجہ سے ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی تھی۔

مزید پڑھیں

بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون...

خاتون کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جب انھوں نے بابر سے شادی پر اصرار کیا تو بابر نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کر لیں گے۔

Advertisement

پریس کانفرنس کے دوران حامیزہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ  سی سی پی او لاہور کے پاس ایف آئی آر کی درخواست دی گئی لیکن کوئی ایکشن نہ ہونے پر اب وہ درخواست سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے ، جس کی سماعت 4 دسمبر کو ہو گی جب کہ جنسی ہراساں کرنے کے کیس پر سماعت 5 دسمبر کو ہو گی۔

 دوسری جانب  حامیزہ خاتون کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ  یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر