Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کی تحریک التوا کھلے دل سے قبول کرتے ہیں، عمر ایوب

Now Reading:

اپوزیشن کی تحریک التوا کھلے دل سے قبول کرتے ہیں، عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کی تحریک التوا کھلے دل سے قبول کرتے ہیں،دل کھول کر اس تحریک التوا کی حمایت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے اپوزیشن کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان میں تحریک التوا پیش کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن دل کھول کر اور بڑے جگرے کے ساتھ جواب سننے کا حوصلہ رکھیں، اپوزیشن کے حوالے سے پیشن گوئی کررہا ہوں کہ یہ واک آؤٹ کر جائینگے۔

اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کا کہناتھا کہ اس پارلیمان کو بنیادی کام پاکستان کے عوام کی جذبات کی ترجمانی ہے، وزیر خارجہ نے آسانی سے فرما دیا ،پرسوں کی بات ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ کیا یہاں بات نہیں ہونی چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمان کا ماحول بہتر رہے، اگر ہماری بات نہیں سنیں گےتو کیا، خدا کیلئے ہماری بات سنیں، اگر آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہے گی۔

راجہ پرویز اشرف کا ایوان میں بحث و مباحثہ کرتے ہوئے مزید کہناتھا کہ بلوچستان سندھ اور کے پی کے لوگ یہاں پڑے ہیں وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کیا کوئی آپکو سمجھانے والا نہیں، آج مخلوق خدا تنگ ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں سب اچھا ہے۔

Advertisement

راجہ پرویز اشرف کا اس موقع پر حکومتی وزرا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ اگر آپ زبردستی کرنا چاہیں گے تو ہم بھی زبردستی کریں گے، لیکن ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ کا تقدس قائم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر