Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کو تقسیم کرنے والوں کی ہر سازش ناکام ہوگی،میاں اسلم اقبال

Now Reading:

قوم کو تقسیم کرنے والوں کی ہر سازش ناکام ہوگی،میاں اسلم اقبال
Advertisement

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ این آر او کے حصول کیلئے قوم کو تقسیم کرنے والوں کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی ورکرز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار میں ہوتے ہوئے قومی اداروں کو تباہ کیا اب اداروں کا گھیراؤکر رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کا ہر منفی ہتھکنڈا اور ترقی کے خلاف سازش کو ناکام بنایا ، ہر محاذ پر شکست کے بعد اپوزیشن کو اپنا غیر جمہوری اور منفی رویہ ترِک کر دینا چاہیے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کرسیاسی دکان چمکانے میں ناکامی پر اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے،2018 ء کے انتخابات میں عوام نے لٹیروں سے اقتدار چھینا اور 2023 ء میں ان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔

 میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تیزی سے آگے بڑھتا ہوا پاکستان پی ڈی ایم کو گوارا نہیں جبکہ اپوزیشن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست ناکام ہوگی۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے یہ بھی کہا کہ قوم کورونا وباء سے لڑ رہی ہے اور اپوزیشن اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے فکر مند ہے لیکن اب ان کی لوٹی ہوئی دولت بچے گی اور نہ ہی سیاست

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے برسوں کرپشن کے خلاف جنگ کی ہے،کرپٹ ٹولہ عمران خان کے ہوتے ہوئے این آر او کو بھول جائے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ پارٹی کارکن کی قیمتی اثاثہ ہیں، ترقی کے عمل میں ان کی آرا اور تجاویز کو پوری اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان قوم کی امید ہیں اور وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر