وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ترقیاتی کام صرف سندھ صوبے میں ہورہے ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کابینہ نے براڈ شیٹ کو پیسے دینے کا فیصلہ عجلت میں کیا جبکہ براڈ شیٹ کو رقم دینے میں جلد بازی کی گٙئی۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے لوگوں کے خلاف نیب کارروائی نہیں کررہا، نیب کے چئیرمین نیوٹرل ہو کر فیصلے کریں۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کو پارٹی سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہےلیکن پیپلزپارٹی والے نیب ریفرنس اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، مراد علی شاہ 2023 تک وزیراعلی سندھ رہینگے۔