Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے کراچی روانہ

Now Reading:

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے کراچی روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہورسے کراچی کےلئے روانہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم چارٹر فلائٹ سے لاہور سے کراچی جا رہی  ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو ہوگا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چودہ سال بعد جنوبی افریقہ پاکستان میں کھیلنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی موجودگی اور ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو ہرانا مشکل ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے سے قبل سیکیورٹی خدشات تھے تاہم یہاں پہنچنے کے بعد انتظامات دیکھ کر مطمئن ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، محمد رضوان، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی، فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر