Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنایا جائے، محمود خان

Now Reading:

ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنایا جائے، محمود خان
محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے  لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت رواں  سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا ششماہی جائزہ اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں موجودہ مالی سال کے دوران اب تک ترقیاتی فنڈز کے ریلیز کی شرح  سب سے زیادہ رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں فنڈ یوٹیلائزیشن کی مجموعی شرح 55 فیصد رہی اور موجودہ مالی سال کے دوران اب تک 79 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز ریلیز کئے جاچکے ہیں۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے کے حوالے سے محکمہ ماحولیات 100 فیصد کارکردگی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ محکمہ داخلہ 75 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا اوراس وقت صوبے میں 839 ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک ان میں سے اکثر منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک مختلف فورمز سے 300 منصوبوں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ صوبائی سطح پر اب تک 199 منصوبوں کی منظوری ہو چکی ہے۔

Advertisement

بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ محکموں کی سطح پر 94 منصوبوں کی منصوبوں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اب تک ایکنک سے پانچ میگا ترقیاتی منصوبے منظور ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فنڈز یوٹیلائزیشن کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ اگلے دو اڑھائی سالوں میں ڈی آئی خان موٹر وے اور سی آر بی سی منصوبوں پر کم از کم 50 فیصد پیشرفت کو یقینی بنایا جائے۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ ان منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں ماہانہ رپورٹ پیش کی جائے، تمام محکمےاگلے چھ ماہ میں ترقیاتی فنڈز کی سو فیصد یوٹیلائزیشن کو یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزد کہا کہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام محکمے اپنے فنڈز  یوٹیلا ئزیشن کے حوالے سے ماہوار رپوٹ پیش کریں۔

چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ تمام انتظامی سیکرٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر