Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، شیری رحمان

Now Reading:

حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن اجلاس پر حکومت کو جواب دینا پڑے گا، حکومت کو این آر او نہیں ملے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ لوگ گیس کی عدم فراہمی کے باعث تڑپ رہے ہیں، وزیر نے تمام ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈال دی، ریکوزیشن اجلاس پر حکومت کو جواب دینا پڑے گا، حکومت کو این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 9 روپے سے 20 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کو پہنچا  دیا ہے، 85 روپے فی لیٹر پیٹول کی قیمت کو 110روپے کر دیا گیا، ایف بی آر کا تمام انحصار پئٹرولیم لیوی پر ہے، چینی آٹا سیکنڈل پر وزرا کو این آر او دیا گیا، نیب گردی سے کوئی نہیں بھاگ رہا ہے، براڈ شیڈ سیکنڈل پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، موجودہ حکومت نے ماضی کے مقابلے میں چار گنا زائد قرضے لئے،  عوام کی عدالت پارلیمنٹ ہے، یہاں بات کی جائے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 35کھرب کے قرضے لئے، ماضی کے مقابلے میں گیارہ کھرب سے زائد قرضے لئے گئے، بنگلہ دیش نے ملک میں تین بلین کورونا ویکسین منگوا لی ہے، ملائشیا سمیت سارے ممالک ویکسین منگوا رہے ہیں، آپ نے صرف گیارہ لاکھ ویکسین منگوائی، آپ کہتے ہیں ہمارے آرڈر کوئی نہیں لے رہا، یہ ملک ہیں یا جنرل سٹور، نہ ویکسین ملتی ہے نہ ایل این جی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر