Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ کے لیےکونسا گیت گایا؟

Now Reading:

فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ کے لیےکونسا گیت گایا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان کے لیے خوبصورت گیت گا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کرنے والے گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں

سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویریں وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش...

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لیے ایک خوبصورت گانا کارہے ہیں۔

 اداکارہ سارہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سارہ خان نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں جبکہ ویڈیو میں فلک شبیر خود نظر نہیں آرہے۔

Advertisement

 سارہ خان کی وائرل ویڈیو میں جو گانا سنائی دے رہا ہے وہ گلوکار فلک شبیر کی آواز ہے، گلوکار نے یہ گانا اپنی اہلیہ کے لیے گایا ہے۔

فلک اپنی اہلیہ کے لیے ’خوبصورت ہے تو اتنا، سہا نہیں جاتا‘ گانا گا رہے ہیں۔

یادرہے کہ اداکارہ سارہ خان کی یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔

فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ گانا سارہ کے لیے۔‘

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو 14گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 2لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے سارہ خان کو گھر میں ڈھونڈھ رہے تھے جبکہ سارہ خان کچن میں کچھ پکانے میں مصروف تھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹک ٹاکر زیادتی کیس: رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف کارروائی میں اہم پیشرفت
عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا
بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق
خوشی کی تقریب یا دولت کی نمائش؟ رجب بٹ نے حد پار کردی
صبا قمر نے سادگی سے گزرا عید کا تہوار، مداحوں کو خاموشی کی وجہ بتادی
ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل پر ثانیہ سعید آبدیدہ، خواتین کے تحفظ پر سوالات اٹھادیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر