Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے تاریخ کا اعلان کردیا

Now Reading:

میرا کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے تاریخ کا اعلان کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اہم انکشاف کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک ویب پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی  جانب سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

مزید پڑھیں

میرا جی حیدرآباد میں پہلی بار جلوے بکھیریں گی

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا جی حیدرآباد میں پہلی بار جلوے بکھیرنے...

 تاہم پروگرام مین میزبان سے اداکارہ میرا سے ان کی شادی کے حوالے سوال کیا کہ آخر آپ کب شادی کر رہی ہیں۔

Advertisement

 اداکارہ نے میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اس ہی سال یعنی 2021  اکتوبر میں شادی کر رہی ہیں۔

 دوسری جانب میزبان نے اداکارہ سے دیگر سوالات بھی کیے جس میں ایک سوال یہ تھا کہ اداکارہ ماہرہ کے حوالے سے آپ کیا کہنا چاہے گی جس کہ جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ اگرچہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے کوئی ایسا اچھا کام نہیں کیا جو میں ان کی دل سے تعریف کر سکوں۔

میرا نے ماہرہ خان پر بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا اور ساتھ ہی انہوں نے ساتھی اداکاراؤں کے حوالے سے بات کرتے وقت بھی زیادہ بات کرنے سے گریز کیا۔

جبکہ میرا جی نے مہوش حیات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں اور وہ کافی اچھا کام بھی کر رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریما خان ان سے سینئر ہیں اور ان کی فلم باجی ریلیز ہونے کے بعد ریما کو چاہیے تھا کہ وہ ان کے لیے تحائف بھجواتیں۔

دوسری جانب اداکارہ میرا نے بتایا کہ انہوں نے 10 سال کی عمر میں ایک اشتہار کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس سال اداکاری کا آغاز کیا۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکار شان کو مشورہ دیا کہ انہیں آگے آکر فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھالنی چاہیے۔

خیال رہے کیونکہ اداکارہ میرا نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

 اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ فلم ساز ندیم بیگ کی فلم میں جلد ہی ایکشن میں دکھائی دیں گی تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا

میرا نے دعویٰ کیا کہ انہیں دیگر کئی بھارتی فلموں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی تھی مگر جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تو انہیں بھارت سے پاکستان واپس آنا پڑا۔

خیال رہے کہ میرا 2003 اور 2004 میں بھارت گئی تھیں اور ان کی پہلی بالی وڈ فلم نظر 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ فلم کے بعد میرا نے بالی وڈ کی دوسری فلم کسک میں بھی کام کیا تھا جو 2006 کے آغاز میں ریلیزہ وئی تھی، اس کے بعد میرا نے تیسری فلم پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ میں بھی کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
بگ بی کی واپسی کیساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے اگلے سیزن کا اعلان
امیتابھ بچن کو ایک اور باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان
بگ باس او ٹی ٹی کے اگلے سیزن کا اعلان کردیا گیا
کامیڈین ببو برال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر