Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانا کتنا فائدہ مند؟

Now Reading:

سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانا کتنا فائدہ مند؟
Advertisement

سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے لیکن نیدرلینڈز کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی ٹھنڈے پانی سے نہانے کو ہی ترجیح دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے اپنے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”ٹھنڈے پانی سے نہانا آدمی کو سخت جان بناتا ہے اور وہ بیماری کے باوجود کام سے چھٹی نہیں کرتا۔“

مزید پڑھیں

شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی...

سائنسدانوں کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانے کا لوگوں پر کافی یا چائے کے کپ کی طرح اثر ہوتا ہے، یعنی اس سے وہ بہت متحرک ہوتے ہیں اور بیمار بھی ہوں تو دفتر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

دوسری جانب ایمسٹرڈیم کے اکیڈمک میڈیکل سنٹر کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 3ہزار افراد پر تجربات کیے۔

Advertisement

انہوں نے ان لوگوں کو3 گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو انہوں نے معمول کے مطابق گرم پانی سے نہانے کو کہا۔

جبکہ ایک کو پہلے کچھ دیر ٹھنڈے اور پھر گرم پانی سے نہانے کی ہدایت کی جبکہ تیسرے گروپ کو صرف ٹھنڈے پانی سے نہانے کو کہا۔

 تین دن تک وہ اس گروپوں پر نہانے کے فوائد کا تجزیہ کرتے رہے اوربالآخر نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ”جو لوگ ٹھنڈے پانی سے نہاتے رہے انہوں نے بیماری کے باوجود دوسرے گروپوں کی نسبت دفتر سے 54فیصد کم چھٹی لی۔“

 لیکن نیدرلینڈز کے ان سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے والوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکان میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور ان لوگوں کی کام پر حاضری کی شرح بیماری کے باوجود دوسرے گروپوں کے افراد سے 54فیصد زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ عام تاثر ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا انسان کی قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے اور اسے بیماریوں سے بچاتا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
داڑھی رکھنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں
کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر