Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانش تیمور نے شادی سے قبل عائزہ خان سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی

Now Reading:

دانش تیمور نے شادی سے قبل عائزہ خان سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمورنے شادی سے قبل اداکارہ عائزہ خان سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایک نجی پروگرام میں دانش اور عائزہ نے شرکت کی جہاں دونوں نے شوبز سے متعلق بھی باتیں کیں اور ساتھ ہی شادی سے قبل اپنے تعلقات کا بھی پہلی بار کھل کر اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں

عائزہ خان کو ڈرامے یا فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق دانش تیمور کیا کہتے؟ اداکار نے بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور نے بتا دیا کہ...

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

Advertisement

عائزہ خان کے مطابق ان کے شادی سے قبل 6 سال تک دانش تیمور کے ساتھ تعلقات رہے تھے۔

 تاہم ان دونوں میں حقیقی اور گہرا پیار شادی کے بعد ہی ہوا۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

Advertisement

 تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی منگنی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ جن دنوں ان کی منگنی ٹوٹی تھی، ان دنوں وہ کام کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور وہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے عائزہ خان کا فون نمبر ’سمرن ٹیلی نار‘ کے نام سے محفوظ کیا تھا۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی منگنی ٹوٹ چکی تھی تاہم وہ عائزہ کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کیونکہ اسی وجہ سے ان کا نمبر گھر والوں کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے دوسرے نام سے محفوظ کیا تھا

اس حوالے سے دانش تیمور نے بتایا کہ بعد ازاں ایک شوبز شخصیت کے تعاون سے ان کے درمیان دوبارہ تعلقات استوار ہوئے اور 6 سال قبل انہوں نے شادی کرلی

شادی کے حوالے سے عائزہ خان نے بتایا کہ جب ان کے اور دانش تیمور کے درمیان تعلقات تھے تو ایک دن دانش نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ صرف ان کی رضامندی جاننا چاہتے ہیں۔

Advertisement

عائزہ خان کے مطابق انہیں شادی کی پیش کش کرنے سے قبل دانش تیمور نے ان کی والدہ سے شادی کی بات طے کرلی تھی مگر اس کا علم انہیں نہیں تھا۔

دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ اپنے بچوں کو سنبھالنا مشکل نہیں ہوتا بلکہ ساس کے بچے کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔

دانش تیمور نے انکشاف کیا کہ عائزہ خان سے نکاح کرنے کے بعد ان دونوں کے درمیان محبت بڑھی اور شادی کے بعد کی محبت کا سکون وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی حورین کی پیدائش 2015 میں جبکہ بیٹے ریان کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں نے ایک ساتھ ڈراموں میں کام بھی کیا ہے جب کہ دونوں شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہیں اور ان کا شمار شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کو کونسی بلاک بسٹر فلم کی آفر ٹھکرانے کا افسوس ہے؟
بھارتی سنگھ کا ماہ رمضان کی اہمیت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار
ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی
اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
شاہد کپور کا اپنے کیریئر کے آغاز اور جدوجہد کے متعلق اہم انکشاف
اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر