چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ براڈ شیٹ کی وجہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی۔ قوم قوم کو معلوم ہونا چاہیےکہ اربوں روپے کس وجہ سے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی اور وزیر اطلاعات کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ شبلی فرازنےکہا اگر چیئرمین کو بلانا ہے تو باقی کرداروں کو بھی بلائیں ، کل کوئی کمیٹی سابق وزیراعظم کو بھی بلا سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباؤمیں لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو 45روزمیں جواب دے گی۔
اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں۔ انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہو جائے گا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھی براڈ شیٹ کے امور پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News