جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

14th January, 2021
Square ad 300 x 250

جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کااعلان کیا ہے۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا ہے کہ قوم کو ایک چاند اور عید پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس ضمن میں کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس حوالے سے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت کے مطابق کریں گے۔