Advertisement

براڈ شیٹ اسکینڈل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  براڈ شیٹ اسکینڈل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات شبلی فراز   کا  کہنا تھا کہ  ملک میں براڈ شیٹ کا چرچا ہے ،تاہم براڈ شیٹ اسکینڈل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  مصلحت کے تحت ایوان اقتدار میں بیٹھے افراد کو راستہ دیا گیا، براڈ شیٹ اسکینڈل سے سودے بازی کا پتہ چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ  عظمت سعید صاحب کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ کمیشن براڈ شیٹ معاہدے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کرے گا۔ حکومت براڈ شیٹ کی شفاف تحقیقات کرائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  سیاست کو استعمال کرکے سودے  بازی کی جاتی رہی ۔ لوگوں کو بچانے کے لیے قانون میں گنجائش پیدا کی گئی  ۔ سیاستدان این ار او سے فائدہ اٹھائیں تو معاملات عام عوام تک خراب ہوتے ہیں ۔

Advertisement

شبلی فراز نے مزید کہا کہ 45 دن میں کمیشن تحقیقات مکمل  کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کی روایت ہے ، پیسے والے لوگ ووٹ خرید کر ایوان بالا  کےممبر بن جاتے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں شفافیت ضروری ہے ۔ وزیراعظم سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement

ہم نے جتنی محنت کی ہے بھرپور کرکٹ کھیلیں گے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز با بر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے جتنی محنت کی ہے بھرپور کرکٹ کھیلیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہوم گراؤنڈ میں کپتانی کرنا خوشی ہے، نیو زی لینڈ کی سیریز مس ہوگئی اس کا افسوس ہے ۔

بابر اعظم نے کہاکہ اپنے کنڈیشن میں کھیلنا ہمارے فیور میں ہے، کل کے میچ میں ہمارا پلان بہت کلیئر ہے، آف فیلڈ میں اگریشن ہونا ضروری ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ میچ کے دوران پلیئر کو سپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے ، ہمیں ایک ہفتہ ہوگیا سب لوگوں کو پتا ہے کیا پریکٹس کرنی ہے ، جو پلیئرز کو پریکٹس کی ضرورت ہے وہ مینجمنٹ نے دی ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ کنڈیشن ہمارے ہوم گراؤنڈ پر ہے اس کا فائدہ ہوگا ، ڈومیسٹک پلیئرز سے نئے لڑکے آئے ہیں ان کے لیے اپرچیونٹی ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بابر اعظم اور دیگر بلے بازوں کو فری ہینڈ دینگے۔

Advertisement

کراچی میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے درمیان ہو نے والی سیریز پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کھلاڑی میزبان ٹیم کے خلاف بھرپور طریقے سے تیار ہیں ۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو ہماری خامیاں ہیں انھیں  پر کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم نے ساری زندگی کرکٹ  انڈر پریشر کھیلی ہے ، کوچ کے حوالے سے کیا ہونا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے۔

ہیڈ کو چ نے بتا یا کہ پریکٹس نہ کرنے کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کوویڈ کی وجہ سے فورن پریکٹس کی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہاکہ  انسان اپنی غلطی سے سیکھتا ہے ،  بابر اعظم اور دیگر بیٹسمین کو فری ہینڈ دینگے ،  ہمیں کس طرح چیزوں کو لے کر چلنا ہے یہی تیاری جاری ہے۔

 مصباح الحق نے بتا یا کہ ہم اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کرتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے یہ ہمارے بس میں نہیں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version