Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا، ناصر شاہ

Now Reading:

آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا، ناصر شاہ
ناصر شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، وفاقی حکومت نے اپنی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں بجلی قیمت میں جو اضافہ ہوا، وہ 70 سال میں نہ ہوا، نااہل خان صبح شام اپنی نااہلی سے مقابلہ کررہے ہیں، عمران خان نے آج پھر ثابت کیا عوام دشمنی میں انکا کوئی ثانی نہیں، ‏عوام پر بجلی کا نیا بم گرا دیا مگر نیرو آج بھی چین کی بانسری بجا رہا ہے، عمران خان کا نیا سال کا تحفہ یہ ہے کہ صارف 100 یونٹ پر1163 روپے ادا کرے گا۔

وزیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام گرمی تو گرمی آب سردی میں بھی بجلی سے محروم رہے گی، بجلی قیمت میں اضافہ نہیں، معاشی ڈاکہ ہے جو وفاقی حکومت عوام کی جیب پر ڈال رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن
نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
الیکشن کے بعد ملک استحکام آتا ہے لیکن پاکستان میں الیکشن بعد عدم استحکام بڑھا ہے، اسد قیصر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر