اب ٹرمپ کی زندگی خوف کے عالم میں گزرے گی، زینب سلیمانی


تنویر علی

21st January, 2021
Square ad 300 x 250

ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب ٹرمپ کی زندگی خوف کے عالم میں گزرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کو شہید کر کے ٹرمپ ہیرو تو کیا بنتے، دنیا بھر میں منفور ہوگئے، مسٹر ٹرمپ تم نے میرے والد کو اس خام خیالی میں شہید کرایا تھا کہ دنیا تمہیں ہیرو سمجھے گی، وہ داعش کے خلاف کامیاب جنگ کی قیادت کرنے والے جنرل تھے لیکن اس کے مقابلے میں تم مغلوب، تنہا اور ناکام و نامراد ہو چکے ہو، تمہاری  باقی بچی زندگی دشمنوں کے خوف میں گزرے گی ۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر زینب سلیمانی کے  پیغام کو ری ٹوئٹ کیا۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کی حکومت کے  خاتمے پر اپنے ایک اور پیغام میں لکھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا نام روشن ہوگا لیکن ٹرمپ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا جائے گا۔