Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ، سراج الحق

Now Reading:

وزیراعظم کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ، سراج الحق
Advertisement

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ، قوم کاوقت ضائع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ایڈہاک بنیادوں پر ملک کو چلا رہی ہے جبکہ اسپتالوں میں ٹھیکیداری نظام مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈھائی برسوں کے بعد بھی وہ ٹیم نہیں نظر نہیں آئی، الیکشن سے قبل وزیراعظم یہ دعوے کرتے تھے کہ ان کے پاس دو سو معاشی ماہرین کی ٹیم موجود ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ایف ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اشاروں پر ملک کو چلایا جارہا ہے، مشیر باہر سے درآمد ہورہے ہیں جبکہ قوم کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں ہورہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے گئے، پی ٹی آئی نے ہیلتھ سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

Advertisement

 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمران طبقہ اپنے علاج کے لیے باہر چلاجاتا ہے  لیکن غریب در در کے دھکے کھا رہا ہے جبکہ جماعت اسلامی نے اسلامی پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے تحریک کاآغاز کردیا ہے۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر