احتساب عدالت کی جانب سےرمضان شوگرملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے دوران جج نے جیل ڈاکٹر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو ریلیف دینا ہے تو درخواست تو ٹھیک لکھیں ،آپ زبانی جو مرضی کہتے رہیں میں کیسے یقین کرلوں ؟
اس موقع پر حمزہ شہباز کو عدالت پیش نہ کرنے پر جج احتساب عدالت جیل حکام پر برہم ہو گئے۔
جج نے ڈاکٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے درخواست میں صرف ٹانگ کا درد کا لکھا ہے ،کیا حمزہ شہباز جیل ہسپتال میں داخل ہیں ؟جج نے ڈاکٹر سے استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہباز چلنے کے قابل نہیں ہیں ؟جیل ڈاکٹر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز جیل ہسپتال میں نہیں اپنے سیل میں ہیں ،کورونا کے بعد حمزہ شہباز کو کمزوری ہوئی جس سے جوڑوں کا درد بڑھا۔
عدالت نے جیل ڈاکٹر سے استفسار کیا کہ آپ کی سروس کو کتنا عرصہ ہواہے؟جیل ڈاکٹر نے کہاکہ میری 23سال سروس ہوگئی ہے ،عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
