Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیش بورڈ کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

ڈیش بورڈ کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جائے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیش بورڈ کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو سسٹین ایبل ڈولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے بنائے گئے فوڈ سیکیورٹی ڈیش بورڈ پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں چینی کی فروخت کی کڑی نگرانی اور آٹا چکیوں سے معلومات کے حصول سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیرِاعظم نے ان اقدامات کو سراہا۔

اجلاس میں مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، عبدالرزاق داؤد ، ڈاکٹر معید یوسف اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک ہوئے جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ڈیش بورڈ کو تکنیکی طور پر مکمل کرکے وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیش بورڈ کی مدد سے فیصلہ سازی کیلئے درکار ڈیٹا کے حصول کو صوبوں کی مدد سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ صوبوں کے متعلقہ محکموں کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے، ڈیٹا کا حصول نجی و سرکاری ذرائع سے یقینی بنایا جائے گا اور ڈیش بورڈ میں چینی اور گندم، کم معیاد والی اجناس سبزیوں کی کھپت اور دستیابی کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیش بورڈ کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جائے، آنے والے دس سالوں میں فوڈ سیکیورٹی پاکستان کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ منصوبے پر سختی سے عمل کیا جائے جبکہ ایسے ادارے جو ڈیٹا کی فراہمی میں سست روی اختیار کئے ہوئے ہیں انکے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے شوگر ملز سے چینی کی فروخت کی شفاف طریقے سے نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درست ڈیٹا مستقبل میں بحرانوں سے بچنے کیلئے فیصلہ سازی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی کراچی آمد پر کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی؟
پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی
مذاکرات کا کوئی پیغام آئے گا تو کھلے عام اعلان کریں گے، بیرسٹرگوہر
انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا
صدر مملکت کا دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر