آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں منعقد کی گئی ہے جس میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے ہیں۔
بختاور بھٹو کی 27 جنوری کومہندی کی رسم ادا کی گئی تھی۔
کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
سابق صدر آصف زرداری نےمہمانوں کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
