Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مزید 48 کورونا کے مریض جاں بحق

Now Reading:

پاکستان میں مزید 48 کورونا کے مریض جاں بحق
Advertisement

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

Advertisement

سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے، چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر