سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویریں وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ میں جتنی آزادی سے اب کام کرتی ہوں شادی سے پہلے میں نے اتنا نہیں کیا۔
حال ہی میں سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی سے پہلے میں گھر پر ہوتی تھی اور میری بہنیں اور گھر والوں کے ساتھ بہت سی چیزیں چل رہی ہوتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب شادی کے بعد بس میں ہوتی ہوں اور میرے شوہر، وہ مجھے اتنی آزادی دیتے اور سپورٹ کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں آگے بڑھوں تو مجھے کام کرتے ہوئے اور خوشی ہوتی ہے۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ ﷲ تعالیٰ ہرعورت کو ایسا شوہر دے جو آپ کی ہمت بڑھائے اور حوصلہ افزائی کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اداکارہ سارہ خان پاکستانی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ سارہ خان سے محبت کا اظہار مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو پوسٹ کرکے بھی کرتے رہتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News