Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کس گوشت کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے،ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

کس گوشت کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے،ماہرین نے بتادیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ کس قسم کا گوشت کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق کم از کم ہفتے میں دو سے تین بار گوشت کا استعمال عام کیا جاتا ہے، ایسے میں جاننا ضروری ہے کہ کس قسم کا گوشت مفید ہے۔

مزید پڑھیں

گوشت و دودھ کے ملاپ سے مزے دار آئس کریم تیار

آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد آئس کریم...

 ماہرین کے مطابق لال گوشت یعنی کے گائے، بھینس، بچھیا اور بکرے کا گوشت لال ہوتا ہے اور ان کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کے سبب ان کے زیادہ استعال سے دل کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غزائی ماہرین کی جانب  سے گوشت کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، گوشت پروٹین حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق سفید گوشت جیسے کہ مرغی، مچھلی اور دیگر سمندری غزاؤں میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی جاتی ہے اور ان کے استعمال سے بیماریاں جنم نہیں لیتی بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال ہفتے میں دو سے تین بار لازمی کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ماہرین کے مطابق گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے اس کی مقدار کا تعین ضرور کر لیں۔

یادرہے کہ اگر لال گوشت کھا رہے ہیں تو اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال کریں اور ساتھ میں سبزی وغیرہ سالاد کی شکل میں ضرور کھائیں۔

دوسری جناب سفید گوشت خاص طور پر مچھلی، سرخ گوشت سے زیادہ صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ ان میں چربی اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ہضم کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

سرخ گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے جیسے کہ دل سے منسلک شریانوں اور جگر میں چربی کا جمع ہو جانا، بلند فشار خون۔

واضح رہے کہ پروٹین حاصل کرنے یا وزن میں کمی کے لیے ماہرین کی جانب سے مچھلی اور مرغی کا گوشت تجویز کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر