Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کی متنازع پالیسی، لاکھوں صارفین کی دیگر میسجنگ ایپس میں بڑھتی دلچسپی

Now Reading:

واٹس ایپ کی متنازع پالیسی، لاکھوں صارفین کی دیگر میسجنگ ایپس میں بڑھتی دلچسپی

معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی متنازع پرائیویسی پالیسی پر شدید تنقید کے بعد عالمی سطح پر لاکھوں صارفین اس کے حریف میسج پلیٹ فارمز پر منتقل ہونے لگے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق واٹس ایپ کی متنازع پالیسی سامنے آنے کے  بعد واٹس ایپ کی حریف کمپنیوں کے استعمال کرنے والوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈاؤن لوڈز کی اوسط بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر شبہات رکھنے والے زیادہ تر صارفین ’’سگنل‘‘ اور ’’ٹیلی گرام‘‘ نامی میسیجنگ پلیٹ فارمز کا رُخ کررہے ہیں۔

واٹس ایپ کی پالیسی سے متعلق عوامی شکایات کے بعد سب سے زیادہ شہرت ٹیلی گرام کو حاصل ہورہی ہے۔

Advertisement

گزشتہ برس 28 دسمبر کے بعد ایک ہفتے کے دوران ٹیلی گرام کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 65 لاکھ سے 1 کرورڑ دس لاکھ تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں ٹیلی گرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 47 ہزار سے 1 لاکھ ایک ہزار اور امریکا میں 2 لاکھ 72 ہزار سے 6 لاکھ 71 ہزار پر جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں

نئی پالیسی پر تنقید کے بعد واٹس ایپ بانی کی وضاحت

معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی...

دوسری جانب نئی پالیسی کے اعلان کے بعد واٹس ایپ کے ہفتہ وار ڈاون لوڈز ایک کروڑ 13 لاکھ سے کم ہوکر 92 لاکھ پر آگئی ہے۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سے صارفین کی دوسری ایپلی کیشنز کی جانب منتقلی واٹس ایپ سے زیادہ اس کے حریفوں کے لیے چیلنج ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر