بھارتی ریاست کرناٹکا میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ڈائنامائیٹ دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا ریاست کرناٹکا کے علاقے شیو موگا میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود منتقل کرنے کے دوران ہوا جو کہ اتنا شدید تھا کہ قریب کے علاقوں میں ہلکی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News