Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

براڈ شیٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اعجاز احمد شاہ

Now Reading:

براڈ شیٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اعجاز احمد شاہ
اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود اپوزیشن جماعتوں نے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور اب براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس اٹھارہ سال قبل کا سکینڈل ہے جس کا فیصلہ بھی 2018 میں آچکا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت  نے اب ادائیگی اس لئے کی کیونکہ پاکستان کو پانچ ہزار پاؤنڈ روزانہ جرمانہ ہو رہا تھا۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عوام کو براڈ شیٹ سکینڈل کی اصل حقیقت بتانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی اور سکینڈل کی تحقیقات کے لئے حکومت جو بھی کمیٹی بنائے گی اپوزیشن اس پر اعتراض کرے گی۔

اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پر اتفاق ہوا ہے، کریک ڈاؤن کے لئے پنجاب پولیس، کسٹم ،ایکسائز سمیت تمام اداروں سے تعاون لیا جا ئے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر انسداد منشیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نسلوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ویلج کونسل کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کروانے کے لئے تیار ہے، ستمبر تک الیکشن کمیشن کو لوکل باڈی آرڈیننس کے بارے بتا دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دے گا جبکہ بچیکی بچیانہ روڈ اوربچیکی ننکانہ روڈ سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر پر کام کا جلد آغاز ہو جا ئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر