Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں کورونا کی خوفناک صورتحال، مزید اموات کاخدشہ

Now Reading:

امریکا میں کورونا کی خوفناک صورتحال، مزید اموات کاخدشہ

دنیا بھر میں امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ  خوفناک ہے، جہاں 4 لاکھ 20 ہزار 285 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بین القوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کوروناوائرس کی روک تھام کےایگزیکٹواقدامات پردستخط کردئیے ہیں۔

ان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے، ماضی کی حکومت کورونا پر فوری توجہ دینے میں ناکام رہی۔

امریکی صدر نے کہاکہ امریکا آنے والے مسافرو ں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

جوبائیڈن نے بتایا کہ کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، بد قسمتی سے اموات کی تعداد اگلے ماہ تک 5لاکھ ہو جائے گی۔

Advertisement

انھوں نے اعداوشمار کے بارے میں بتا یا کہ اب تک کورونا سے4لاکھ سے زائد امریکی ہلاک ہوئے۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی قومی پالیسی کسی فرقے یا سیاست کے لیے نہیں، کورونا سے متعلق پلان تمام امریکیوں کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ ماسک پہن کر ہم اپریل تک50ہزار سےزائد جانیں بچا سکتے ہیں، بد قسمتی سے ماسک ایک متعصب مسئلہ بن گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر