Advertisement

فیصل جاوید کا ارطغرل کے ’بامسی‘ اور ’ارتک‘ کے لیے اظہارِ تشکر

 (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘ کا شکریہ ادا کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فیصل جاوید نے اظہار تشکر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ارطغرل نے پاکستانی ٹک ٹاکر سے متعلق اہم اعلان کردیا

ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے اہم اعلان کردیا۔...

فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل جاوید خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بامسی اور ارتک بے کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کیپشن مین لکھا کہ ’بامسی اور ارتک بے پاکستان آنے کے لیے آپ دونوں کا بہت شکریہ۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اس کے منتظر ہیں کہ جب پاکستان اور ترکش شوبز انڈسٹری ملکر اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے اسلامی تاریخ اپنے سامعین تک پہنچائے گی۔‘

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔

تاہم اس دورے میں دونوں نے پاکستان کی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور نئے پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ان دونوں اداکاروں سے قبل جلال آل اور کمال تکدن، ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون بھی پاکستان آچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version