نامور گلوکارہ مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 34 سال بیت گئے
پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی کا ان کے شوہرکے ساتھ کروائے جانے والا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔
فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
تاہم شیئر کی گئی فوٹو شوٹ میں بتایا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگرچہ تاحال ہیلو پاکستان کے جنوری 2021 کے شمارے کو آن لائن جاری نہیں کیا گیا، تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
دوسری جانب مذکورہ ویڈیو کو اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
علاوہ ازیں فہد مرزا نے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو بھی شیئر کیا۔
مختصر ویڈیو میں ثروت گیلانی کو مغربی انداز کے بولڈ اور نیم عریاں لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شوہر کو بھی بولڈ انداز میں سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تصاویر میں بھی دونوں کو رومانوی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھایا گیا ہے۔
تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
زیادہ تر افراد نے دونوں کے انداز کو مغربی و ہولی وڈ و بولی وڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ایسے انداز ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاہم حالیہ فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید پر تاحال انہوں نے یا ان کے شوہر نے کوئی جواب نہیں دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارؤں کی جانب سے بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر ان پر مداحوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News