پاکستان شوبز انڈسٹرری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے اہم انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بارے میں مداحوں کو بتایا کہ وہ لے پالک ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامرکی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہیں کہ وہ خود کو اپنے والدین کی لے پالک اولاد سمجھتی ہیں۔
ہانیہ عامر ویڈیو میں ایک انٹرویو کے دوران بتا رہی ہیں کہ ’اُن کی بڑی بہن اُن سے کافی لمبی ہیں اور اُن کی بڑی بہن کی آنکھوں کا رنگ بھی سبز ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’اُن کی بڑی بہن کے بال بھی قدرتی طور پر لائٹ براؤن ہیں۔‘
ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ ’اُنہیں تو پکا یقین ہے کہ وہ اپنے والدین کی لے پالک بیٹی ہیں کیوں کہ وہ اپنی بڑی بہن میں بالکل نہیں ملتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کسی نا کسی وجہ کی بنیاد پرخبروں کا حصہ بنیں رہتیں ہیں۔